لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے، عمران خان 100 روزہ پلان پر اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدات کریں گے۔ وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان کے 15 نکات پر حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر حکومت پنجاب کے اقدامات بریف کیا جائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے شہروں میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔