اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کل سے مذاکرات کی کامیابی کی خوشخبری دے رہے ہیں، حکومت میں معاملہ فہمی کی اہلیت ہی نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں لیگی رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حادثاتی طور پر رونما ہوا، کہا گیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ہدایات میں دے رہا تھا، جس وائرلیس کا ذکر کیا وہ کہاں ہے؟ سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، کنٹینر مافیا نے پورا ملک بند کر دیا ہے، شہری اور مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے مسائل کا حل دھونس دھمکی سے نہیں نکلتا۔