لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ تھے، ہوم سیکریٹری کی مخالفت کے باوجود آپریشن کا حکم دیا۔
سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ رانا ثنا اللہ تھے، اس وقت کے سیکرٹری داخلہ کی مخالفت کے باوجود وزیر قانون نے آپریشن کاحکم دیا۔
یاد رہے 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پولیس نے آپریشن کیا تھا جس میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔