کراچی: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا، ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
ائیر مارشل عاصم ظہیر نے پاکستان ائیر فورس میں نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔ آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ائیر مارشل عاصم ظہیر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔