اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پندرہ روزہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونا تھی۔ جے آئی ٹی کی جانب سے معاملے پر پیشرفت سے متعلق پندرہ روزہ رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ سربمہر لفافے میں پیش کی گئی۔ بنچ کے سربراہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔ چیف جسٹس گزشتہ روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو پلاسٹی کے باعث آج عدالت نہیں آ سکے۔