کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے انورمجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کر دیا، حکام کے مطابق انکی رہائی عدالتی احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے۔ نمر مجید کو گزشتہ روزسپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
منی لانڈرنگ کیس میں گذشتہ روز گرفتار کئے گئے انورمجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کر دیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق نمر مجید کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، ان کوصرف پوچھ گچھ کیلئےحراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے، ان کو گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد نمر مجید کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں مہلت طلب کی تھی۔