میگا منی لانڈرنگ سکینڈل سے متعلق پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Last Updated On 26 October,2018 05:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور جے آئی ٹی افسران پش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کام نہیں چلے گا، یہیں آکر بیٹھ جاؤں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

منی لانڈرنگ کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلٰی سندھ شہر میں موجود نہیں۔ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ کو کل چیمبر میں ملاقات کی ہدایت کر دی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ پر 73 ارب روپے قرض ہے، اومنی گروپ پر نیشنل بینک کا قرض 23 ارب روپے ہے، سندھ، سلک اور سمٹ بینک کے 50 ارب روپے ہیں۔

چیف جسٹس نے جے آئی ٹی سربراہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اومنی گروپ کو کون د یکھ رہا ہے، سربراہ کو بلائیں، آپ کو مکمل آزادی ہے جہاں جانا ہے جائیں، مختلف محکموں سے عدم تعاون کی شکایت تھی، بتائیں کیا ہوا ؟ جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے کہا بہت پریشانی ہوئی، عدالتی مداخلت پر دستاویزات ملیں۔