سیالکوٹ: (دنیا نیوز) بچے کا نام وصی اللہ ہے جو مدرسے میں تعلیم کے بعد گھر واپس جا رہا تھا، زخمی حالت میں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول کی گاڑی نے بچے کو ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔ اس بچے کا نام وصی اللہ بتایا جا رہا ہے جو مدرسے کا طالبعلم ہے۔
وصی اللہ مدرسے میں تعلیم کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں موجود ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ بچے کو زخمی حالت میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وزیرِاعلی کی آمد کے بعد ہاؤس پروٹوکول گاڑی واپس لاہور جا رہی تھی، پروٹوکول گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت رؤف سبحانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گاڑی کا نمبر ایل زیڈ ای 6254 ہے۔