بیدیاں لاہور میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Last Updated On 31 October,2018 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں لاہور میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پرسنل ہائی رسک فورس کے ایک ہزار 50 میں سے 456 کا پہلا بیچ پاس آوٹ ہوا۔

ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول بیدیاں میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں نے عملی تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے تمام وسائل مہیا کریں گے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب پولیس عام آدمی کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، غیر ملکی شخصیات کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں نےتربیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement