لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب پر صحافیوں نے سوالات بوچھاڑ کر دی، بڑے بڑے سوالات کا مختصر جواب دے کر جان چھڑائی۔ ایک سوال پر عثمان بزدار نے جواب دیا آئینی وزیراعلیٰ ہوں، آئینی طور پر ہی ہٹا یاجاسکتا ہے، کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کر رہا۔
صحافی بڑے بڑے سوال کرتے رہے، وزیراعلی پنجاب نے مختصر جواب دینے میں ہی عافیت جانی اور بار بار سرگوشی بھی کرتے رہے۔ ڈمی وزیراعلیٰ سے متعلق سوال پر وزیراعلی نے جواب دیا کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کر رہا، آئینی وزیراعلیٰ ہوں، آئینی طور پر ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلی نے صحافیوں کو پیار محبت سے چلنے کی تلقین بھی کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کلین اینڈ گرین کی مہم کا افتتاح بھی کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہا وزیراعظم کی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔