پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Last Updated On 02 October,2018 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا، کرپشن کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سرگودھا ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا، عام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے، مسائل کے حل کیلئے عوام کو ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعار ف کرایا جا رہا ہے، حکام بالا تک عوام کی رسائی کیلئے دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلٰی نے اراکین اسمبلی کے مختلف مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو تجاویز دیں اور اپنے علاقہ کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
 

Advertisement