لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے ملاقات کی، شجرکاری مہم اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے شجر کاری مہم کوتیزی سے آگے بڑھانے پر بھی صوبائی وزیر جنگلات کی کارکردگی کو سراہا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اب تک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے، کسی غریب آدمی، چھابڑی فروش یا ریڑھی بان کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔