لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے۔ آج خراب صورتحال کی ذمہ دارسابق حکومت ہے، سابق دور میں غلط پالیسیاں بنا کرمعیشت کا بیڑاغرق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دورمیں غلط پالیسیاں بنا کرمعیشت کا بیڑاغرق کیا گیا، مصنوعی اعدادوشمار کے ذریعےعوام سے حقائق چھپائے گئے، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے، آج خراب صورتحال کی ذمہ دارسابق حکومت ہے۔