اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہا تھا قرض لینا پڑا توخودکشی کر لیں گے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ چین دیرینہ دوست ہے دورہ ناکام نہیں ہو سکتا.
شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہتحریک انصاف کا تو کہنا تھا قرضہ لینا پڑا تو خودکشی کر لیں گے، دھرنے والوں کی گرفتاریاں نہیں صرف خانہ پوری کی جارہی ہے، ملک کی اقتصادی وسیکورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ چین دیرینہ دوست ہے، وہاں کا کوئی دورہ ناکام نہیں ہوسکتا، انھوں نے حکومت کو کریڈٹ بھی دیا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ تین دن میں دھرنا ختم ہوگیا۔