لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کہتے ہیں کہ عوام نے نوازشریف اور عمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا، چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لاہور میں این اے 124میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر یہاں سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، ملک کو ترقی نوازشریف نے دی، عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔
شاہد خاقان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیس، بجلی کی مہنگی کر دی گئیں، بد قسمتی سے نااہل قیادت کو عوام کا خیال نہیں۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج بچہ بچہ یہ کہتا ہے کہ الیکشن چوری کیا گیا۔ عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔