اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور عمران خان سمیت 10 امیدواروں کو نوٹسز بھجوا دیئے ہیں۔
الیکشن 2018ء کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے دس امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری کر دیئے ہیں، خلاف ورزی کرنے پر امیدواروں کے خلاف ایکٹ 234 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں عمران خان، شاہد خاقان عباسی، اسد عمر، خرم نواز، طارق فضل چودھری، میاں اسلم، سبط الحسن، راجہ عمران اشرف اور افضل کھوکھر شامل ہیں۔