لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے اہل قرار دیتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اپیلٹ ٹربیونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹربیونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال بھی شاہد حاقان عباسی سے اظہار یک جہتی کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔