اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست خارج کردی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 57 کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے درخواست گزار نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل کر کے عدالتی وقت ضائع کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کا کیس جائیداد کی مالیت کم ظاہر کرنا ہے، اگر شاہد خاقان نے حقائق چھپائے ہیں تو شواہد دکھائیں، آپ کا اعتراض بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے جیسا ہے۔
یاد رہے این اے 57 سے شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی منظوری کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست مقامی وکیل مسعود احمد عباسی نے دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 57 کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔