راولپنڈی: (دنیا نیوز) وطن کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ کیپٹن ضرغام فرید بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، نمازجنازہ پشاور میں ادا، تدفین آبائی علاقے جوہر آباد میں ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن ضرغام فرید دہشتگردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید جبکہ ان کے ساتھی سپاہی ریحان شدید زخمی ہو ئے تھے۔
کیپٹن ضرغام فرید شہید کی نمازہ جنازہ میں گورنر کے پی شاہ فرمان، صوبائی وزرا، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے ٹبہ قائم دین جوہر آباد روانہ کر دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ بم ڈسپوزل کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔
Another son of soil laid his life while performing duty. Capt Zarghaam Fareed embraced martyrdom while neutralising an IED detected at Mohmad Gat in Mohmand Distt. Sepoy Rehan of BD team got critically injured. 25 years old Capt Zarghaam was unmarried and belonged to Sargodha. pic.twitter.com/zkrbaOu4hi
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 7, 2018