روسی فوج کا دستہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

Last Updated On 22 October,2018 09:17 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) روسی فوج کا دستہ پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا، مشترکہ مشقیں دروزبہ 3 کے نام سے منعقد ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ جنگی مشقیں پاکستان، روس کے باہمی تربیتی تعاون کا حصہ ہیں،پاکستان اور روس کے درمیان دروزوبہ جنگی مشقیں تیسری بار منعقد کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، پاک روس پہلی جنگی مشقوں کا انعقاد 2016 میں پاکستان میں ہوا تھا، 2017 میں پاک روس جنگی مشقوں کا انعقاد روس میں ہوا تھا۔