اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر پیر کے روز سماعت کرے گا۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے ملزم نمر مجید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔