لاہور: (دنیا نیوز) صدر ن لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے جس میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب کو حراست میں رکھنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
56 کمپنیز سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نیب میں حراست میں لے رکھا ہے جس کے خلاف عدالت میں ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے جس قانون کے تحت شہبازشریف کو گرفتار کیا وہ ختم ہو چکا، معزز عدالت شہبازشریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے ۔
یاد رہے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ سکیم میں غیر قانونی ٹھیکوں، خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کیسز میں تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے وہ ریمانڈ پر نیب کی حراست مہیں ہیں۔