لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز آج نیب آفس آئے اور انفارمیشن آفیسر نیب سے ملاقات کی۔ وکلا پر مشتمل ٹیم کی شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکلا پر مشتمل ٹیم نے آج نیب لاہور آفس میں انفارمیشن آفیسر سے ملاقات کی۔ وکلا کی ٹیم شہباز شریف کیخلاف کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلا کی ٹیم کی شہبازشریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔