بنوں:(دنیا نیوز) مرحوم کو آبائی گاوں جان کلہ بزید خیل میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں اکرم خان درانی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملک ناصر خان گزشتہ روز پشاور میں نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ملک ناصر خان ایک بار ایم این اے اور ایک بار ایم پی اے منتخب ہو چکے تھے ملک ناصر خان نے حال ہی میں ہی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ملک ناصر کینسر کی آخری سٹیج میں مبتلا تھے اور وہ پشاور کے ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں ایڈمٹ تھے۔
واضح رہے کہ ملک ناصر مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔