لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر عوامی شکایات ریکارڈ کرانے کیلئے لاہور میںسپیکر کارنر یا احتجاج گاہ کی منظوری دی ہے۔ جہاں پر سرکاری اہلکار موجود ہوں گے اور شہریوں کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن کے ہائیڈپارک کی طرز پر سپیکر کارنر بنانے کی تجویز کی منظوری دیدی۔ ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناصر باغ میں احتجاجی سپیکر کارنر بنانے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔ کسی نے ا حتجاج کرنا ہو یاپھر کچھ کہنا ہو، احتجاج گاہ میں ہرطرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی ۔سپیکر کارنر میں سرکاری اہلکار موجودہوں گے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے، احتجاج گاہ کی شکایات پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے فوری ایکشن ہوگا۔
ابتدائی طور پر لاہور کے ناصر باغ کو سپیکر کارنر بنانے کی تجویز ہے، جس کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔