اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی کی پراپرٹی پر بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا 50 فیصد ایف بی آر کو دے دیا۔انہوں نے یہ رقم 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کی مد میں ادا کی۔
علیمہ خانم کے وکیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا۔