اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کے پی حکومت فوری اسلام آباد پولیس سے مل کر انکوائری کرے، وزیر مملکت داخلہ معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ کریں گے۔
یاد رہے اسلام آباد سے اغواء ہونے والے ایس پی خیبرپختونخواہ طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کیا گیا جس کی افغان وزارت خارجہ نے تصدیق کی، ایس پی طاہرخان کی لاش ننگرہار کے ضلع دربابا کے لوگوں کو ملی جو جلال آباد میں افغان حکام کو پہنچائی گئی۔
Have followed the shocking tragedy of the murder of SP Tahir Khan Dawar & ordered KP govt to coordinate with Islamabad police in holding an inquiry immediately. MOS Interior Shahryar Afridi has been tasked to oversee it with an urgency & present the report to me.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 15, 2018
دووسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم پشاور پہنچ گئی، ٹیم ایس پی طاہر داوڑ کی میت آنے کے بعد قانونی کاروائی مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اغواء کے مقدمے میں تبدلی کر کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ہے۔