اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کا جہاز حادثہ سے بال بال بچ گیا، پرواز اترتے وقت جہاز کا ٹائرپھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن کے جہاز کا گزشتہ شب لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا، پرواز ایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔
حادثہ کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا، جہاز کی مرمت تک پرواز کو واپس اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔