کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے اور کہا جب تک کوئی لیڈر یوٹرن نہیں لیتا، بڑے فیصلے نہیں کرسکتا۔ مرتضی وہاب کو انگریزی کے مقابلے کا چیلنج بھی دے دیا۔
سینٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یوٹرن کسی بھی چیز کے تعین کرنے کا ایک عمل ہے، کسی فیصلے کے نتائج پر غور و فکر کرنا اہمیت کا حامل ہے۔
یاد رہے وزیراعظم نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا جو یوٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، تاریخ میں نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر تاریخی شکست کھائی۔