راولپنڈی (دنیا نیوز) - ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں ہمارے کشمیری بھائی بستے ہیں، محدود آزادی کے باوجود بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، پروفیشنل آرمی کے طور پر بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔