کراچی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، سیکیورٹی مزید بہتر ہونے سے مثبت معاشی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر پاک رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، کراچی کی سیکیورٹی مزید بہتر ہونے سے مثبت معاشی سرگرمیاں جاری رہیں گی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کو صوبے اور کراچی کے امن و امان سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی۔