صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، بلاول بھٹو، غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز آرمی ہائوس راولپنڈی میں ہوئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار، بلاول بھٹو، سروسز چیفس سمیت اعلیٰ فوجی، سول حکام کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رسم نکاح کی تقریب اتوار کو لاہور میں ہوئی تھی۔