راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے اور قانون کی حکمرانی کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی جیوسٹرٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی کے امور پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنانے اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Efforts to continue for enduring peace in the country while supporting all initiatives towards regional peace. Forum expressed its resolve for continued support to all state institutions for ensuring writ of the state and rule of law. (2 of 2). pic.twitter.com/1aRfXHPNhU
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 13, 2018
شرکا نے اس کا عزم اظہار کیا کہ خطے میں اور ملک میں مستقل اور دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔