اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم کے یوٹرن بیان سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان پہلے بھی یوٹرن لیتے رہے، یوٹرن کے بیان سے متعلق غیر ممالک کیا سوچیں گے ؟ اس طرح ہم پر کون سے ممالک اعتبار کریں گے؟۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت اب تو ذمہ داری کا ثبوت دے، لگتا ہے ابھی بھی حکومت کنٹینر پر چڑھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا یوٹرن بیان کی سمجھ دنیا کو آئی نہ پاکستانی عوام کو، وزیراعظم ایسی زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں، وزیراعظم کہتے تھے ان کے دور حکومت میں ڈالرز کی برسات ہوگی۔