راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کیخلاف لڑنے والا ہر اول دستہ ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا انسداد دہشت گردی میں نمایاں کردار سامنے آیا، پولیس مشکل حالات سے گزر کر بہت بہتر ہوئی، پولیس کا فوری ردعمل وقت کے کیساتھ بہتر ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ عرصے میں پولیس کارکردگی پیشہ ورانہ مہارت کی مثال ہے، دہشتگردوں کو پہلے چیک پوائنٹ پر روکنا پولیس کارکردگی کا ثبوت ہے۔