لاہور: (روزنامہ دنیا) سیاسی رہنما کو ہیلی کاپٹر اور خصوصی طیارہ خریدنے کی اجازت دینے کیلئے کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سی اے اے سے رپورٹ مانگ لی ۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو درخواست دی ہے کہ انہیں سیاسی امور سرانجام دینے کے لیے دو ہیلی کاپٹر اور ایک خصوصی طیارے کی ضرورت ہے جس کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے اس حوالے سے سیکشن آفیسر کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویثرن کے دستخط سے جاری مراسلے میں ڈی جی سی اے اے سے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔