اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سپیشل سینٹرل جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست منگل کو بحث کے لیے مقرر کر دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کیا تھا۔ ڈاکڑ شاہد مسعود اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔