لندن: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، حکومت کا انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اینٹی کرپشن ڈے ہے لیکن کرپشن کی صحیح روح پر عمل نہیں ہو رہا ورنہ آج خورشید شاہ کا بیان ٹی وی پر نہ چل رہا ہوتا۔ جن کی وجہ سے پاکستان کی آج یہ حالت ہے، انہیں دو تین سال گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیب نے مزید نوٹسز ایشو کئے ہیں اور ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ہم سیاسی منزل پر پہنچ چکے اب معاشی منزل کی طرف سفر کرنا ہے۔