راولپنڈی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سو دنوں میں وزرا پاس اور قوم فیل ہو گئی، ایک وزیر دوسرے کو حاجی اور تیسرے کو قاضی کہتا ہے، اس طرح تو میں اور آپ بھی پاس ہیں۔
راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حکومت قوم کو اندھیرے اور بند گلی میں لے گئی، پھر بھی سب پاس ہو گئے،
سراج الحق نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے لیے 100 دن مقرر کریں، یہ 100 دن کا دعوٰی ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے، نہ نگل سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی طاقتوں سے نہیں بلکہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے، مالی کرپشن سمیت اخلاقی کرپشن کو بھی ملک سے ختم کرنا ہے۔