اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری شروع کر دی، سابق وزیر مملکت پر اختیارات کا غلط استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانتیں خارج کر دی۔ جس کے بعد نیب حکام نے لیگی رہنماؤں کو آشیانہ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے قطر جانے سے روک دیا۔ حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا اور نام ای سی ایل میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز قطر ایئر ویز کی پرواز 620 سے دوحہ جا رہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے حمزہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیب کی درخواست پرحمزہ شہبازکو قطر جانے سے روکا گیا اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔