لاہور: (روزنامہ دنیا) محکمہ مال کی فہرستیں نامکمل،تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہوسکا ،مقام کا انتخاب نہ ہوسکا،آئندہ سال فروری کے بعد پلان پر جامع کام شروع ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت میں ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ‘‘ کے تحت گھر بنانے کا منصوبہ اگلے سال تک موخر کردیا گیا،محکمہ مال کی فراہم کردہ فہرستیں نامکمل ہونے سے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے لینڈ بینک بھی تیار نہ ہوسکا، ‘‘ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ’’ کے تحت تین شہروں میں منصوبہ شروع کرنے کو حتمی شکل دے دی گئی مگرصوبائی دارالحکومت میں گھربنانے کامنصوبہ اگلے سال جنوری تک موخرکردیاگیا،آئندہ سال فروری کے بعد لاہور میں گھروں کی تعمیر کے پلان پر جامع کام شروع ہوگا،محکمہ مال کی جانب سے فراہم کردہ اراضی پرگھر بنانے کیلئے فاٹا اور اربن یونٹ نے تحفظات کا اظہار کیاہے ۔منصوبے کیلئے ایل ڈی اے کی غیر آباد سکیموں کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر ہاؤ سنگ میاں محمود الرشید نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تاحال کسی مقام کا حتمی انتخاب نہیں کیا جا سکا۔