اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس واجب الادا ہے۔ سالانہ دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس وصول نہیں کریں گے تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ممالک سے پاکستانی فون لا سکتے ہیں تاہم اضافی فون پر مروجہ ٹیکس تو دینا پڑے گا۔
اوور سیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے ، ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38% ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا https://t.co/YEHrLlNOgD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2018
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد تک ٹیکس واجب الادا ہے۔ اس سے زیادہ مناسب ٹیکس پالیسی کیا ہو گی، ملکی ترقی کیلئے سب کو ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔