وزیراعظم کا ایکشن: سوئی ناردرن اور سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل

Last Updated On 13 December,2018 01:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے گیس بحران پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلییل کر دیا گیا، 4 رکنی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہے، 72 گھنٹے میں عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے ناقص کارکردگی کے باعث سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحیل کر دیا۔ سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعداد 14 جبکہ سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 11 ہے۔ وزیراعظم عمران خان دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کیخلاف پہلے ہی انکوائری کا حکم دے چکے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈی کیخلاف 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔