اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے تیاری شروع کردی جبکہ نیب نے بھی سابق وزیر اعظم کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
نواز شریف اور قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی تیاریاں شروع کر دی، نواز شریف کے وکلاء اور نیب حکام نے عدالت سے مقدمے کا مصدقہ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو جبکہ نیب فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کو چیلنج کرے گا، دونوں فریقین 10 روز کے اندر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔