لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری پر نواز شریف سے زیادہ مضبوط کیسز ہیں، جو آدمی زیادہ بولے سمجھ لیں اس کی باری آنے والی ہے، خورشید شاہ کا مستقبل وہی ہے جو ان کے قائد کا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کو مناطرے کا چیلنج دے دیا، انکا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی تیاری پکڑیں، ایل این جی کا بکس کھلے گا تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔
وزیر ریلوے نے شہباز شریف کی پی اے سی چیئر مین شپ سےمتعلق ایک سوال کے جواب میں کہا میرا کلیجہ پھٹتا ہے صرف عمران خان کی دوستی کا خیال ہے۔ انہوں نے اس متعلق سپریم کورٹ جانے کا عندیہ ایک بار پھر دہرایا۔