کوئٹہ: (دنیا نیوز) روجھان میں انڈس ہائی وئے پر کار اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔
ذرا سی غفلت سے قیمتی جانوں کا ضیاع اور پھر زندگی بھرکا روگ لگ گیا۔ روجھان انڈس ہائی وئے پر شاہ والی کے قریب ٹرک اور کار کے خوفناک تصادم میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے واردات پر پہنچیں تاہم ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش سے قبل تمام زخمی راہی عدم روانہ ہو گئے۔ پولیس نے افسوسناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔