کراچی: چار مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 5 زخمی

Last Updated On 30 December,2018 12:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چار مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد انڈر پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

نیو سبزی منڈی میں کوچ اور رکشے میں تصادم سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، بھنیس کالونی میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ملیر کالا بورڈ کے قریب بس کی ٹکر سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جہنیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔