اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کے ایم این اے سردار علی گوہر مہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کےدوران وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سردارعلی گوہرمہر کی دورہ گھوٹکی کی دعوت قبول کر لی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔