کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہ کی تو رینجرز کو بطور گارڈز تعینات کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا چین کی مارکیٹ میں پانڈہ بانڈز کے اجرا کا فیصلہ، اسلام آباد میں خواتین کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست مختص کرنے کی منظوری، قبائلی علاقہ جات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات جون 2019ء سے قبل کرائے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کراچی اور اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی، عامر عظیم باجوہ کو پی ٹی اے میں ممبر ٹیکنیکل اور خاور صدیق کو ممبر انفورسمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
موبائل کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ پندرہ جنوری کے بعد درآمد شدہ موبائل 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کر کے رجسٹر کروائے جا سکیں گے۔