اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) وزیراعظم شکایات پورٹل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، دو ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئیں، 59 ہزار 632 شکایات کو حل کر لیا گیا۔
1 لاکھ بارہ ہزار 477 شکایات زیر التوا ہیں۔ سندھ سے 25 ہزار 476 شکایات درج کرائی گئیں، سندھ کی 1 ہزار 558 شکایات حل کر لی گئیں۔ پنجاب کے شہریوں نے 81 ہزار 21 شکایات درج کرائیں جن میں سے 28 ہزار 503 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے 20 ہزار 939 شکایات نوٹ کرائی گئیں جن میں سے 7 ہزار 990 شکایات کو حل کر لیا گیا۔